حیدرآباد۔10۔مارچ (اعماد نیوز)وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی نے آج اپنی نئی
سیاسی پارٹی کے نام کو ‘‘جئے سمیکھیاندھرا ‘‘ رکھا ۔ انہوں نے آج پریس
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس جماعت کے صدر وہ خود رہینگے۔ انہوں نے
کہا کہ اس کے نائب صدران کی حیثیت سے کانگریس کے معطل وزرا سائی پرتاپ‘سبم
ہری‘انڈاولی ارون کمار ‘ہرش کمار ‘سابق ریاستی وزرا شیلجا ناتھ اور پتانی
ستیہ نارائنا رہینگے۔کرن کمار ریڈی نے مزید کہا کہ انکی پارٹی میں سیٹوں کے
لئے اب تک بہت سے درحواستیں حاصل ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پارٹی
کے اصول کو پرسوں ضلع مشرقی گوداوری کے راجمندری میں منعقد شدنی جلسہ عام
میں بیان کرینگے۔